15 جولائی، 2018، 8:19 PM

کابل میں خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک

کابل میں خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں محکمہ دیہی بحالی اور ترقی کے دفتر کے باہر خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں محکمہ دیہی بحالی اور ترقی کے دفتر کے باہر خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق سرکاری دفتر کے قریب خودکش حملہ کیا گیا، حملہ آور نے محکمہ بحالی اور ترقی کے ملازمین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر سے گھر جارہے تھے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر کابل پولیس کے ترجمان نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔

News ID 1882251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha